عائشہ گلالئی نے قطراور دبئی سے گھوسٹ ہسپتال کیلئے لاکھوں کاچندہ جمع کیا‘فضل الٰہی

Aug 04, 2017

پشاور(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے الزام عائد کیاہے کہ عائشہ گلالئی اورریحام خان ، امیرمقام کی ایماءپر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماو¿ں پر الزام تراشی کررہی ہے جبکہ پارٹی کا کارڈ استعمال کرکے قطراور دبئی سے گھوسٹ ہسپتال کیلئے لاکھوں کاچندہ جمع کیاہے اور بنوں میں پارٹی ٹکٹ پربھی لاکھوں روپے لیے تھے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ خود کوپختون کہلانے والی عائشہ گلالئی پختون ہے اورنہ ہی ان کا وزیر قبیلے سے کوئی تعلق ہے ۔چارسال پہلے آنے والے موبائل پیغامات کاآج ذکر کرناسمجھ سے بالاترہے کوئی پختون ایم این اے اور ایم پی اے نشست کیلئے اپنی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتا عائشہ گلالئی کو ریحام خان نے تیارکیاہے عمران خان اور صوبائی حکومت کے خلاف عائشہ گلالئی کو کس نے پلانٹ کیا اس کا ڈراپ سین دس دنوں میں ہوجائے گا قطراور دبئی میں جمع کرنے والے چندے پر عائشہ گلالئی نے پاکستان میں اپنے بھائی کی شادی کرائی اس موقع پر انہوں نے واپڈاوالوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ دس تاریخ تک لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیاگیا تو اس کے بعد تمام واپڈادفاترکی تالابندی کی جائیگی۔
عائشہ گلالئی کے اسسٹنٹ نور زمان نے انکشاف کیا ہے عائشہ گلالئی ترقیاتی منصوبوں میں دونوں ہاتھوں سے مال کماتی رہیں، ایک کروڑ روپے ¶صول کئے، بنوں تا سدہ خیل لنک روڈ پر منصوے میں عائشہ گلالئی نے 72 لاکھ میں سے 47لاکھ میں نے ان کے لئے وصول کئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں عائشہ گلا لئی کے ذاتی معاون نے بتایا شمس القیوم اپنی صاحبزادی عائشہ گلالئی کو ملنے والے ترقیاتی منصوبوں سے مال بنایا کرتے۔ عائشہ گلالئی نے بنوں لنک روڈ تا سدہ خیل روڈ کی تعمیر کیلئے ملنے والے 72 لاکھ میں سے 47لاکھ میں نے ان کے لئے وصول کئے۔ لکی مروت کے علاقے تجوڑی سے تری خیل روڈ کی تعمیر کے لئے ملنے والی رقم سے بھی 12 لاکھ وصول کئے گئے۔نور زمان نے مزید بتایا کہ کرک سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کیلئے ملنے والے پیسوں سے بھی 6 لاکھ وصول کئے، یہ سارے پیسے بنوں کے علاقے جنڈہ ڈومیل میں ساڑھے چار کنال کے گھر کی تعمیر میں استعمال کئے۔ بنوں میں کونسلر کو ٹکٹ دلوانے کیلئے عائشہ نے دس لاکھ روپے میں ڈیل کی، گلالئی کے والد سارے مالی لین دین کیا کرتے۔انہوں نے والد کے ہمراہ گورنرخیبر پی سے کئی ملاقاتیں کیں، میں عائشہ اور شمس القیوم کے ہمراہ کئی مرتبہ گورنر ہاو¿س گیا۔ شمس القیوم اور عائشہ گلالئی نے علیحدگی میں اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقاتیں کیں۔ عائشہ گلالئی اپنے والد کے ذریعے امیر مقام کیساتھ مسلسل رابطے میں تھیں۔عائشہ گلا لئی کے ذاتی معاون نے بتایا شمس القیوم این اے ون کا ٹکٹ لینے اور بیٹی کو وزیر داخلہ بنانے کے خواب دیکھا کرتے۔ گلالئی شمس القیوم کہتے بیٹی کو وزیر داخلہ بنا کر میں گورنر بنوں گا اور سارے معاملات آپکے ذریعے چلاو¿ں گا۔ گلالئی بنوں میں تعمیر کئے جانے والے گھر کو عائشہ گلالئی نے اپنے اثاثوں میں بھی نہیں دکھایا۔نورزمان کے پاس موجود دستاویز پر عائشہ گلالئی اور شمس القیوم کے دستخط بھی موجود ہیں جو الیکشن کمشن کے گوشواروں پر موجود دستخطوں میں مماثلت کی تصدیق کرتے ہیں۔

مزیدخبریں