دریائے سندھ اور نالہ بئیں میں طغیانی، کٹاﺅ سے کئی دیہات متاثر

کوٹلہ ارب علی خان/ داﺅد خیل/ موچھ/ شکر گڑھ/ نارووال (نامہ نگاران) بارش کے باعث دریائے سندھ، نالہ بئیں، نالہ ڈیک میں طغیانی، کٹاﺅ سے کئی دیہات متاثر، دھپ سڑی بند بہہ گیا، کوٹلہ ارب علی خان میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق۔ داو¿دخیل اور موچھ کے قریب دریائے سندھ میںطغیانی نچلے درجے کا سیلاب علاقوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔ پانی کی سطح میں بھی اضافہ جاری ہے۔ دریا کے پانی سے کئی کچہ کے علاقوں میں زمینوں کا کٹاو¿ بھی شروع ہو گیا۔ پانی کے کٹاو¿ سے شمی والہ، مقرب والہ اور دھپ سڑی کے علاقوں میں پانی کے کٹاو¿ سے جہاں زمینیں دریابُرد ہو رہی ہیں جس سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ وہی دھپ سڑی کا گاو¿ں پانی سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔ کئی لوگ بے گھر ہو رہے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا دھپ سڑی کا حفاظتی بند بھی دریا سندھ کے پانی میں کئی جگہوں سے بہہ گیا اور جس کے بعد پانی دھپ سڑی کی آبادی میں داخل ہو گیا جس سے ان کی سینکڑوں کنال اراضی پر مونگی،کپاس وغیرہ تباہ ہو چکی ہے۔ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچ چکا ہے۔ لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ دھپ سڑی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ناممکن ہے۔ موضع دھپ سڑی کے متاثرین اور ان کے نمائندہ عبیداللہ خان ہزارے خیل منیجر نیازی زرعی فارم نے موقع پر موجود صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ مزید پانی آنے کا خطرہ ہے مگر انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کسی بھی سرکاری افسر نے دورہ نہیں کیا۔ متاثرین کی نظریں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا راہ دیکھ رہی ہیں کہ وہ موقع پر آ کر متاثرین کی دادرسی کریں گے۔ شکرگڑھ میں نالہ بئیں میں طغیانی سے کئی دیہات میں کٹاﺅ جاری، علاقہ مکین شدید پریشانی سے دوچار، برسات کے باعث نالہ بئیں میں طغیانی سے موضع چنجھوڑا، چھنی فتح پور کے درجنوں گھروں کا کٹاﺅ شروع ہو گیا۔ یونین کونسل چئیرمین طاہر خان اور عبد المجید نے بتایا کہ نالہ بئیں کے کنارے واقع موضع چنجھوڑا کے مکین محمد خان، گلزار، محمد حسین، محمد فاروق،انور علی، فیروز دین، عبدالغفور و دیگر کے گھر نالہ بئیںکے کٹاﺅ کے نذر ہو رہے ہیں، گھروں کا کچھ حصہ دریا برد ہو چکا ہے، نالہ بئیں کے کٹاﺅ سے قریبی گھروں کے مکینوں کو خطرات لاحق ہیں، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ہم عرصہ تین سالوں سے ڈپٹی کمشنر ناروووال، محکمہ ایریگیشن اور وزیر اعلی پنجاب کو درخواستیں دے رہے ہیں، عوامی نمائندے بھی موقع پر کا دورہ کرتے ہیں، اہل علاقہ نے ارکان اسمبلی اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی ٹھوکر بنائی جائے۔ نارووال نالہ بسنتر میں جسٹر کے مقام پر حالیہ بارشوں سے پانی کناروں سے باہر نکل کر قریبی کھیتوں میںداخل ہو گیا، نالہ ڈیک نے بدوملہی کے مقام پر سیم نالہ میں شگاف ڈال دیا جس سے پانی قریبی آبادی اور گریڈ سٹیشن کی طرف بڑھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق نالہ بسنتر میں جسٹرکے مقام پر گذشتہ شب سیلابی پانی کا ریلا آیا، پانی کناروں سے باہر نکل کر قریبی دیہاتوں علی آباد، قیام پور، پرانا واہلہ اور پخاری والا کے گرد و نواح میں لگائی گئی دھان کی فصل میں گھس گیا۔ اسی طرح نالہ ڈیک کا پانی بدوملہی کے مقام پر اپنے تیز بہاو کے ساتھ سیم نالہ میں شگاف ڈال گیا تقریباً 48گھنٹے گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس کو پر کرنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے سیم نالہ میں شگاف پڑنے سے سیلابی پانی جو ایم آر لنگ میں گرتا ہے اب وہ بدوملہی کے اندر اور گریڈ سٹیشن کی بڑھ رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد تقریباً 50ہزار کیوسک ہے اسی طرح نالہ بئیںاور نالہ ڈیک میں بھی مقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں میں بارشوں سے پانی کی آمد سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ کوٹلہ ارب علی خان میں موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی، گلیاں سڑکیں زیر آب آنے سے ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ برساتی نالوں میں طغیانی سے کئی دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے کچے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے قیمتی سامان کا نقصان خانہ بدوش افراد کی بستیاں پانی سے بھر گئیں جس سے وہ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ چیچیاں شمس میں 15سالہ اور ملکہ کے قریب گاﺅں میں 20سالہ زین العابدین برساتی نالے میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔ چک کالا میں ایک گھر کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ جلالپورصوبتیاں، دولت نگر، کوٹلہ ارب علیخاں، ملکہ، گلیانہ، فتح پور سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی کئی گھنٹے غائب رہی۔ عیسیٰ خیل میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، گزشتہ کئی روز سے گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے جس سے گرمی میں عوام بے حال ہو چکے ہیں، بجلی غائب ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کا مسئلہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ فیسکو حکام بغیر اطلاع دیئے گھنٹوں بجلی کاٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...