لاہور(اے این این ) وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہاہے کہ ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔منفی سیاست کرنے والوں کو عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔ سیاست سازشیں کرکے اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیںبلکہ سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ شکست خوردہ عناصر عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیںاور ان عناصر کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک مےںشفافےت کو فروغ دےا ہے اورہماری حکومت کے شفاف ترین منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔میگاپراجیکٹس میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ حکومت کی شفاف معاشی پالیسیوں کی دنیا معترف ہے۔محمد نواز شرےف نے اپنے چار سالہ دور مےں مےرٹ اورشفافےت کے کلچر کو فروغ دےا ہے اورکھربوں روپے مالےت کے بڑے منصوبے نہاےت شفاف انداز مےں مکمل ہوئے ہےں ۔قومی دولت کو لوٹنے اور اقربا پروری کو فروغ دینے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اپنے بےان مےں کہا کہ محمد نوازشریف ملک کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیںاوران کے ملک کی ترقی کےلئے بے مثال اقدامات سنہری الفاظ میں لکھے جائینگے۔ محمدنوازشرےف کے دورمےںجتنے ترقےاتی منصوبے مکمل ہوئے ہےں پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےںاس کی کوئی مثال نہےں ۔ توانائی بحران کے خاتمے سے صنعت کا پہیہ چلے گا اور خوشحالی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اورقومی مفادات کوسامنے رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کا استحکام ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ 2018 کے انتخابات میں چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والوں کو مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔ شور مچانے والے سےاسی عناصرکی اپنے صوبے مےںکارکردگی قوم کے سامنے ہے ۔جو اپنے صوبے مےںنےا پاکستان نہ بناسکے وہ اب ترسی ہوئی قوم پر رحم کرےں اورمنفی سےاست چھوڑ کر عوام کی خدمت کےلئے مےدان مےں آئےں۔انہوںنے کہا کہ2018ءکے عام انتخابات مےںعوام فےصلہ کرےنگے کہ کس نے خدمت کی اورکس نے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچا کر انکا حق چھےنا۔احتجاج ،افراتفری اورانتشار پھےلانے والوں نے قوم کا قےمتی وقت ضائع کےا ہے ۔اپنے ذاتی مقاصد کی تکمےل کےلئے ترقےاتی منصوبوں مےں تاخےر پےدا کرنے والے قومی مجرم ہیں ۔ دھرنا پارٹی نے سےاست مےں اخلاقےات ، رواداری اورشائستگی کے اصولوں کو پامال کےا ہے اوران کے چہرے سے منافقت کا لبادہ اتر چکا ہے ۔سچی اورمخلص قےادت پربے بنےاد الزامات لگانے والوں کا جھوٹ قوم کے سامنے آگےا ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام ان کے منفی عزائم کے سامنے سےسہ پلائی دےوار بن کر کھڑے ہےں اب ہر اس چور اورلٹےرے سے حساب لےنا ہوگا۔
اپنے صوبے مےں جونےا پاکستان نہ بناسکے وہ قوم پر رحم کرےں، شہباز شریف
Aug 04, 2017