کوئٹہ : ٹرےفک سارجنٹ کو کچلنے کا کیس سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی گئی

Aug 04, 2017

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ٹرےفک پولےس سارجنٹ کو گاڑی کے نےچے کچلنے کے مقدمہ مےں رکن بلوچستان اسمبلی عبد المجےد اچکزئی کے وکےل نے انسداد دہشت گردی عدالت سے مقدمہ سے انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ عدالت نے کےس کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی ۔ عبد المجےد اچکزئی کے وکےل نے عدالت کو بتاےا کہ پولےس کی جانب سے 302 کا مقدمہ بناےا گےا ہے اور اسکے ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہےں اس دفعہ کو ختم کر کے مقدمہ عام عدالت کو بھجواےا جائے اور عام عدالت مےں کےس کا ٹرائل کےا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی جبکہ عبد المجےد خان اچکزئی کے خلاف 1992 مےں درج ہونے والے قتل کے مقدمہ مےں وکےل کی درخواست پر کےس کی نقول فراہم کر دی گئی ہےں ۔
سماعت ملتوی

مزیدخبریں