فیروزوالہ، بدوملہی، فیصل آباد، پاکپتن (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباوشوں نے تین خواتین اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیروزوالہ کے علاقہ پھریانوالہ میں منیر عرف بھالی نے محنت کش خاتون (ز) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم عدیل نے گونگے لڑکے اصغر سے زیادتی کی۔ بدوملہی میں ملزم سعید نے 10 سالہ یتیم بچے علی حیدر کو بکریاں چراتے کھیت میں لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا۔ تاندلیانوالہ دو سگے بھائیوں عثمان اور رضوان نے اپنی کزن 22 سالہ ارینہ کو زبردستی اسکے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو تصاویر بنا کر بلیک میل کرکے 50 ہزار روپے بھی لے لئے جبکہ پاکپتن میں عذرا شاہین کو ملزم سلیم نے نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
زیادتی