تلہ گنگ+لاہور(صباح نیوز+خصوصی رپورٹر)چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں ڈمپر کی کالج وین کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک طالبہ جاںبحق اور 10 زخمی ہو گئیں۔حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے زخمیوںمیں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے تلہ گنگ کے قریب سکول وین کے حادثے میں 2 طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی طالبات اور دیگر کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
طالبہ جاں بحق