کندھ کوٹ (نامہ نگار) قومی شاہراہ ڈرکھان بنگلو ملک موڑ کے مقام پر ہولناک حادثہ میں 4 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد گاڑی جلکر خاکستر ہوگئی۔ دو کا تعلق سکھر اور دو نوجوان شکارپور کے مکین بتائے جاتے ہیں تین نوجوانوں نے ہسپتالوں میں دم توڑا ٹرالر ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کندھ کوٹ سے کشمور جانے والے دواساز ادارے کے دو منیجرز اور دومیڈیکل ریپریزنٹیٹو کی کار کو پنجاپ سے آنے والے ٹرالر نے زوردار ٹکر مار دی۔ نتیجے میں کار میں سوار ایک نوجوان موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا تین نوجوانوں کو کشمور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے دو کو رحیم یارخان منتقل کیا جارہا تھا راستہ میں جاںبحق ہوگئے ایک کشمور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہارگیا حادثہ کے بعد کار کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث وہ جل کر خاکستر ہوگئی مرنیوالوں میں یاسر شیخ، احمر سومرو‘ شہزاد پٹھان، مراد مغل شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ہے۔
کشمور حادثہ
کشمور: ٹرالر کی کار کو ٹکر‘ 4 افراد جاں بحق‘ ڈرائیور گرفتار
Aug 04, 2017