تاجر برادری کی فلاح و بہبود کےلئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کرےنگے ،تاجر ویلفیئر گروپ

Aug 04, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تاجروں کے مسائل کے حل تک اپنی جدو جہد جاری رکھےں گے ، کوئی بھی فتنہ ہمےں تقسےم نہےں کرسکتا ۔ ہمارا منشور تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل حل کرنا ہے ۔ ہم اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا اچھی طرح جانتے ہےں۔ مخالف گروپ کو عبرت ناک شکست دےں گے آجکے جلسے نے تاجر وےلفےئر گروپ کے حق مےں فےصلہ دے دےا ہے ۔ G-15مرکز کی تاجر برادری نے ہمارے گروپ کو جو عزت دی ہے ہمےں وہ ہمےشہ ےاد رہے گی ۔ ہم بلند و بانگ دعوے نہےںکرتے وقت آنے پر فےصلہ ہوگا کہ کون تاجروں کا دوست اور کون مفاد پرست تھا۔ جب ہم نے سوسائٹی مےںکرپٹ لوگوں کے خلاف احتجاج کےا تو ہمارے مخالفےن کرپٹ لوگوں کے ساتھ تھے ہم امن پسند لوگ ہےں ہمےں گولےوں سے ڈرانے والے سن لےں کہ آپ کو چھپنے کےلئے جگہ نہےں ملے گی ۔منی مارکےٹ کے تاجروں کو انکے حقوق دلائےں گے ہمارے گروپ کے تمام امےدوار چاند ستارے ہےں جو اندھےری راتوں مےں چمک کر آپ کی رہنمائی کرےں گے ۔ ان خےالات کا اظہار تاجر وےلفےئر گروپ کے امےدوار ملک نذےر اعوان ، سردار اےاز خان ، شےرزمان خان ، چوہدری زاہد فرےد ، مےاں مقصود حسےن ، سجاد عباسی ، سردار مستنصر مشتاق و دےگر نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ اس موقع پر سےنکڑوں کی تعداد مےں تاجر برادری نے شرکت کی ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ شےر زمان نے کہا کہ کراچی مےں گروپ بندی کی وجہ سے امن تباہ ہوا ۔ جب کراچی مےںمہاجر ازم ، پٹھان ، بلوچی اور سندھی ہونے کا نعرہ لگا تو آج آپ دےکھ لےں کہ کراچی کے عوام کا نہ صرف امن تباہ ہوا ہے بلکہ کراچی معاشی طور پر بھی تباہ ہو چکا ہے ۔ ہم سب بھائی ہےں ہمےں شرےف ہی رہنے دو تو بہتر ہوگا ۔ سردار اےاز خان نے کہا کہ ہم جان قربان کردےں گے مگر کسی کو تاجر برادری کے حقوق پر ڈاکہ نہےں ڈالنے دےں گے جب تک خون کا آخری قطرہ موجود ہے تاجر برادری کی فلاح و بہبود کےلئے لڑتے رہےں گے ۔ ملک نزےر اعوان نے کہا کہ ہم G-15مرکز کو کراچی نہےں بننے دےں گے ۔ آپ لوگوں کے مسائل کے حل تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی ۔ مےاں مقصود حسےن نے بھی اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے تاجر برادری کے حقوق کو غصب کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کا مقابلہ کرےں گے ۔ اس موقع پر امن کمےٹی کے چےئرمےن جاوےد اقبال محسود نے بھی خطاب کیا۔ تاجر وےلفےرگروپ کے جلسے مےں امےدواروں کے علاوہچوہدری صدےق ، سردار مستنصر مشتاق ، چوہدری شہزاد گوندل ، شےخ اوےس قدےر ، سراج الدےن جوئےہ، مبشر جےلانی ، ملک عامر ، ملک شاہد ، علی حسنےن شاہ ، وارث خان نےازی، راشد ملک ، مدثر گوندل ، ملک واجد ، ملک ساجد ، زمان اعوان ، عامر کھوکھر ، ملک ےاسرآف بھڈانہ ،زبےر خان نےازی ، بشےر خان نےازی ، چوہدری اکرم سہو، راجہ سفےر کےانی ، اسےد بلوچ، شہزاد انجم ، مرزا خورشےد ، اسرار قرےشی ،سےکرٹری اطلاعات چوہدری جاوےد ، سردار وسےم اور ملک تےمور نے بھی شرکت کی۔ 

مزیدخبریں