لاڑکانہ (آن لائن) پولیس کے ڈاکو¶ں کے خلاف آپریشن، فائرنگ، اہلکار شہید، چار زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن لاڑکانہ کے قریب رونجھان میں پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن تیز کرلیا ہے، سرچ آپریشن میں ڈاکوں نے بھی فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی خالد گوہر موقع پر دم توڑے گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال پنہچایا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود تمام ڈاکٹرز نے انہیں فرسٹ ایڈ دیکر ان کی زندگیاں بچالی ہیں، جبکہ ایک اہلکار کی حال تشویشناک ہے۔
ایس آئی شہید