لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف نے حلقہ این اے 120 میں ضمنی الیکشن کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اس حلقہ میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلی روکنے کے لئے ماضی میں امیدواروں کو دی گئی انتخابی فہرستیں اور موجودہ فہرست الیکشن کمشن جلد لی جائے گی جبکہ انتظامی افسروں کے خلاف شکایات کے لئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ حلقہ کا سروے شروع کر دیا گیا ہے جس کی رپورٹ جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی کہ گزشتہ چار برس میں کتنے ترقیاتی پروگرام ہوئے اور الیکشن شروع ہونے کے بعد کتنے ترقیاتی پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں یا فوری کر دئیے گئے ہیں۔ حکومتی وزیر کس کس علاقے میں جا رہے ہیں اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جاری کی جائے گی۔ عمران خان حلقے کو دو دن دیں گے ایک دن وہ حلقے کا دورہ کریں گے اور مختلف مقامات پر مختصر خطاب کریں گے جبکہ ایک دن وہ بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے تاہم پی ٹی آئی نے دھاندلی روکنے کے لئے خصوصی طور پر چار ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ الیکشن کمشن اور میڈیا کو جاری کریں گی۔
این اے 20/ حکمت عملی