اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ٹرےفک پولیس اسلام آباد کا اےک اور انقلابی قدم، آئندہ ہفتے لائسنس کا نےا ڈےزائن متعار ف کروانے کا فےصلہ،جس مےںجعل سازی سے بچنے کےلئے متعدد سےکےورٹی فےچر ڈالے گئے ہےں،ون ونڈو آپرےشن پر تعےنات لائسےنسنگ سٹاف کو نئے لائسنس سے متعلق اےس اےس پی ٹرےفک نے خصوصی برےفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہرےوں کو لائسنس کے اجراءمےں کم سے کم وقت مےں زےادہ سے زےادہ سہولےات فراہم کرنے مےں کوشاں ہےں ۔تفصےلات کے مطابق آ ئی ٹی پی کی کارکردگی کو مزےد بہتر بنانے اور شہرےوں کو ہر ممکن سہولےات فراہم کرنے کےلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے مےں آ ئندہ ہفتے مےں لائسےنس کا نےا ڈےزائن متعار ف کروا نے کا فےصلہ کیا ہے جس مےں نادرا کی مدد سے جعل سازی سے بچا نے کےلئے متعدد سےکےورٹی فےچر ڈالے گئے ہےں ،اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب احمد نے آئی ٹی پی لائسےنسگ سٹاف کو برےفنگ دےتے ہوئے کہا ےہ ڈےزائن انٹرنےشنل آئی ڈی بک مےں پرنٹ ہونے کےلئے بھی بھےجا رہا ہے کےونکہ آئی ٹی پی کا جاری کردہ لائسےنس دنےا کے متعدد ممالک مےں قابل قبول سمجھا جاتا ہے جس کی مستند دستاوےز ہونے کا ثبوت انٹرنےشنل آئی ڈی مےں اس کی اشاعت ہے اس کی پرنٹنگ کےلئے جدید ٹےکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے آئی ٹی پی ڈرائےونگ لائسنس بےن الاقوامی معےار کے مطابق جاری کیا جاتا ہے جو ISOسرٹےفائےڈ بھی ہے ،اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ لائسنس کے اجراءکےلئے جدےد سسٹم کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا جس سے شہری مستفےد ہو سکےں گے ڈرائےونگ لائسنس کے حصول کو مزےدآسان بنانے کےلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہےں تا کہ شہرےوں کو کم سے کم وقت مےں لائسنس کے حصو ل کو ےقےنی بناےا جا سکے ۔