بارسلونا (نامہ نگار) اوورسیز پاکستان ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ملکی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی مخصوص نشست بھی رکھی جا ئے۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز آف لوراں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی باہمی چپقلش اور روز روز کی محاذ آرائی نے ملک کی ترقی کے عمل کو روک دیا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کو استحصال اور ناانصافی سے پاک معاشرہ دیا جائے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاستدان باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک کو استحکام دینے کی جدوجہد کریں تاکہ پسے ہوئے طبقات کو کسی درجے میں ریلیف مل سکے۔
اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی مخصوص نشست بھی رکھی جا ئے: چوہدری امتیاز
Aug 04, 2017