ترکی اور قطری فوج کی مشترکہ مشقیں شروع،آٹھ اگست تک جاری رہیں گی

Aug 04, 2017

استنبول(این این آئی)خلیجی ریاست قطر اور ترکی کی فوج کی مشترکہ مشقیں دوحہ میں جاری ہیں۔ آٹھ اگست تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں 250 ترک فوجی اور 30 بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کا ایک فریگیٹ’جوکوفا‘ 214 فوجیوں کو لے کردوحہ پہنچا ۔جاری مشترکہ فوجی مشقوں میں بری فوج کے دستے بھی جلد شامل ہوں گے جب کہ مشقوں کے آخری دو ایام میں سات اور آٹھ اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت بھی ان مشقوں کا معائنہ کرے گی۔خیال رہے کہ پانچ جون 2017ءکو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے۔ ان ملکوں نے قطر پر دہشت گردی کی پشت پناہی، مالی مدد اور ایران سے قربت کا الزام عائد کیا ہے تاہم قطر ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔

مزیدخبریں