ملک مےں جاری سےاسی عدم استحکام ، تاجر برادری ان گنت مسائل سے دوچار

Aug 04, 2017

راولپنڈی (عزےز علوی ۔ تصاوےر اےم جاوےد )ملک مےں جاری سےاسی عدم استحکام نے تاجر برادری کو ان گنت مسائل سے دوچار کردےا ہے تاجر اس صورتحال کی وجہ سے سخت پرےشان ہےں جبکہ جناح روڈ کے تاجروں کو ےہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اےف بی آر کو سب سے زےادہ ٹےکس ادا کرتے ہےں اےوان وقت مےں اظہار خےال کرتے ہوئے انجمن تاجران جناح روڈ کے تاجر رہنماﺅںنجم پراچہ ، مجےد کھوکھر ، طارق وحےد بٹ ، شےخ انجم ، ناصر مےر اور ملک شاہد نے کہا کہ جناح روڈ آزاد کشمےر ، گلگت ، پوٹھوہار مےں سب سے بڑا مشےنری کی مارکےٹ ہے لےکن اس مارکےٹ مےں کوئی سےکےورٹی سسٹم نہےں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت جو سےکےورٹی کی ہے وہ پولےس کی سطح کی کسی صورت نہےں ہوسکتی جناح روڈ پر سٹرےٹ لائٹس نہےں مےئر بلدےہ سردار نسےم خان ہمارا ےہ مسئلہ حل کرےں چےف ٹرےفک افسر ےوسف علی شاہد ٹرےفک کی روانی کےلئے اقدامات کرےں شروع مےں ان کے اقدامات سے ٹرےفک کی روانی بہتر ہوئی تھی لےکن اب عدم توجہی سے وہ مسئلہ دوبارہ سر اٹھا چکا ہے ہمارے مطالبے کے باوجود رےڑھےاں ، چھابے ختم نہےں ہوسکے جس سے ٹرےفک کی روانی مےں دشواری رہتی ہے اس جگہ رےڑھی بانوں نے اپنے ڈےرے ہی جما لئے ہےں تاجر رہنماﺅں نے کہا کہ جس طرح سے بلدےہ کشمےری بازار کے نالوں کی صفائی کروا رہی ہے اسی طرح جناح روڈ کے نالوں کی بھی ہنگامی صفائی کرائی جائے کےونکہ ہم نے جشن آزادی کی تےارےاں کرنی ہےں جناح روڈ کے تاجر ملکی وقار ، سلامتی اور ترقی کےلئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے ہم جناح روڈ کو جھنڈوں ، برقی قمقموں سے سجائےں گے اور بڑے بےنروں سے جشن آزادی کی خوشی مےں رنگ بھرےں گے۔

مزیدخبریں