رضا ربانی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) ایران کی اعلیٰ قیادت کی خصوصی دعوت پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی ایران کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ حلف برداری کی تقریب 5 اگست کو ایران کی پارلیمنٹ میں ہوگی ۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی 4 رکنی وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وفد میںمیر محمد یوسف بادینی ، راحیلہ مگسی ، غوث محمد نیازی اورہدایت اللہ شامل ہیں ۔ جبکہ 6 سے8 اگست تک دو طرفہ دورے کا آغاز ہوگا۔ جس کی دعوت ایران کی پارلیمان کے سپیکر نے دی ہے ۔ اس دورے کے دوران ایران کی سیاسی قیادت کے ساتھ بین الاقوامی امور خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...