تہران (این این آئی) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے دوسری مدت کے لئے منتخب ہونے والے صدر حسن روحانی کے انتخاب کی توثیق کردی ہے۔ تہران میں ہوئی ایک تقریب میں آیت اللہ خامنائی نے دوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہونے والے حسن روحانی کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی باقاعدہ منظوری دی۔یاد رہے کہ مئی میں ہونے والے انتخاب میں حسن روحانی 57 فیصد ووٹ لے کر دوسری مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
ایرانی انتخابی قوانین کے مطابق ملک کے منتخب صدر کو حلف لینے کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی سے باقاعدہ منظوری لینی ہوتی ہے۔ یہ عمل ’تنفیض‘ کہلاتا ہے جس میں سپریم لیڈر صدارتی انتخاب کے نتائج کی تصدیق کرتا ہے۔