کوالالمپور( آن لائن )ملائیشیائی حکومت نے ائیرپورٹ سے10 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے جنگلی جانوروں کے اعضا ضبط کرلیے۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ہاتھی دانت اور پینگولین کی جلد کے سخت چمکدار چھلکے ضبط کر لیے ہیں ۔جبکہ ضبط کئے جانیوالے ہاتھی کے دانتوں کا وزن 76 کلوگرام ہے اور یہ نائجیریا کے بڑے شہر لاگوس سے اتحاد ایئر لائنز کی ایک پرواز کے ذریعے کوالالمپور منتقل کیے گئے تھے۔