راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے چک بیلی خان میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق زہریلے کھانے سے 9 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔