بلوچستان‘ پشاور ہائیکورٹس کے 5 ججوں کی مدت ملازمت میں سال کی توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت اور بلوچستان و پشاور ہائی کورٹس میں سات ججوں کی تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی متفقہ طورپر منظوری دے دی وفاقی شرعی عدالت کے دو جج جلد حلف اٹھا لیں گے جب کہ بلوچستان و پشاور ہائی کورٹس کے پانچ ججوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے کمےٹی نے سفارشات کی توثیق کر دی ہے جس کے بعد سفارشات وزیراعظم کے توسط سے ایوان صدر بھیج دی گئیں پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جمعرات کوپارلیمینٹ ہاو¿س میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق کی صدارت میں پارلیمیٹ ہاو¿س میں ہوا۔ اتفاق رائے سے ڈاکٹر فدا محمد خان کو وفاقی شرعی عدالت میں بطور عالم جج جب کہ جسٹس(ر)محمودمقبول باجوہ کواسی عدالت میں جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی، بلوچستان ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانوگ پشاور ہائی کورٹ کے دوجج جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی بھی توثیق کردی ہے۔
جج/توسیع

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...