لاہور (پ ر) ملک کے معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر حیدر گزشتہ روزیہاں رضائے الہی سے انتقال کرگئے انہیں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ وہ قیام پاکستان کے لئے قائم کئے گئے باﺅنڈری کمشن کے رکن سید محمد شاہ ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر قانون سید افضل حیدر کے بڑے بھائی تھے وہ میوہسپتال لاہورسمیت مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ رہے مرحوم کی رسم قل ہفتہ 5اگرت کو شام ساڑھے پانچ بجے 15اے حالی روڈ لاہور پر ادا کی جائے گی۔
پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر حیدر انتقال کرگئے، قیام پاکستان کیلئے قائم کئے گئے باﺅنڈری کمشن کے رکن سید محمد شاہ کے صاحبزادے تھے
Aug 04, 2017