مودی تو لاہور بھی گئے‘ بات وہاں سے خراب ہوئی جب نواز شریف نے وانی کو شہید کہا: سشما سوراج

Aug 04, 2017

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ امن میں پہل کی دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ نہیں چل سکتے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بہت کوششیں کیں۔ جامع مذاکرات کی بات ہوئی خارجہ سیکرٹریز ملاقات بھی ہوئی وزیر اعظم مودی تو لاہور بھی گئے لیکن بات وہاں سے خراب ہوئی جب پٹھانکوٹ کا واقعہ ہوا اور نواز شریف نے برہان وانی کی تعریفیں کیں اور برہان وانی کو مجاہد اور شہید قرار دیا۔

مزیدخبریں