اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے گزشتہ روز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے خطے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کا اعتراف کیا اور ان کوششوں کو سراہا۔ آئی این پی کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے افغان صوبہ قندھار میں نیٹو فافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصان اور درد کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاکستان بھی اس قسم کی کربناک صورتحال سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے ۔