پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے پشاورہائیکورٹ میں الیکشن نتائج کیخلاف رٹ دائر کردی

پشاور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا نے عام انتخابات کے نتائج کے خلاف پشاورہائی کورٹ میں رٹ دائر کردی۔ہائی کورٹ میں رٹ جمع کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب کا ابھی تک سرکاری انتخابی نتیجہ نہیں ملا، مجھے اور میرے ایک اور ساتھی کا سرکاری انتخابی نتیجہ نہیں ملا، ہمایوں خان نے کہا کہ ہمیں فارم 45 نہ دکھایا گیا ہے اور نہ دستخط لیے گئے ہیں، میں نے پی کے 19 کے سلسلے میں رٹ دائر کی ہے، تمام امیدواروں، انتخابی عملے اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عدالت ہمیں انصاف دیں۔
نتائج کیخلاف رٹ

ای پیپر دی نیشن