پاکستان کا چین سے رقم لینا امریکہ کو ناگوار گزرا، وزیرخارجہ

حیدرآباد( نمائندہ نوائے وقت) نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ چین سے قرضہ لینے پر امریکہ کو غصہ آیا اور یہ غصہ امریکہ پاکستان پر نکال رہا ہے۔ حیدرآبادمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ سابقہ حکومت جاتے جاتے 200 ارب روپے کے چیک پر دستخط کر گئی تاہم ہمیں کچھ نہیںملا پاکستان آئی ایم ایف سے 12ارب ڈالر مانگ رہا ہے جس سے 50 فیصد رقم سے آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کرنا ہے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ چین سے رقم لینا امریکہ کو ناگوار گزرا، امریکہ کے پاس پاکستان کو دینے کے لئے پیسے نہیں لیکن بھارت کو 9 ارب ڈالر جنگی اخراجات کے لئے جاری کئے گئے امریکہ ، چین کا غصہ ہم پرنکال رہا ہے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کو کئی سالوں تک استعمال کیا ان کے اس قسم کے روئیے سے تکلیف ہوتی ہے۔ ہم نے امریکہ کی جنگ میں اپنی دو نسلیں قربان کردیں اور آج ہمارے ساتھ یہ سلوک کیا جارہا ہے۔
عبداللہ حسین ہارون

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...