مکرمی ! سرکاری ہسپتالوں کے معاملے میں حکومت کی کارکردگی قابل تعریف نہیں، چھوٹے شہروں یا تحصیل ہیڈاکوارٹر میں تو صفائی کاکوئی انتظام نہیں ۔ یہاں تک کہ پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں حتیٰ کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہی وقت میںایک بستر پر دو دو مریض پڑے ہوتے ہیں ۔ پچھلے دنوں بیڈ نہ ہونے کی وجہ سے ایک ماں نے فرش پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ہسپتالوں کے معاملے میں سرکار کی کارکردگی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکمران اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں مگر اپنے ملک کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتے ۔ (فاطمہ سرفراز، لاہور )