مکرمی ! اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ ٹیکنالوجی کا حصول جدید دور کی ایک اہم ضرورت بن گئی ہے اس کی بدولت ہی ترقی یافتہ ممالک ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔ موبائل بھی جدید ٹیکنالوجی کی اہم دین ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کو موبائل زندگی کی ایک اہم ضرورت ہے موبائل کے ذریعے ہم دنیا میں کہیں کسی بھی شخص سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں ۔ موبائل نے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب تر کر دیا ہے۔ مگر جہاں اس کے فائدے بہت ہیں اس کے نقصان بھی بہت ہیں ان دنوں 2سال کے بچے سے لے کر 70سال کے بوڑھے کے ہاتھ میں موبائل ہوتا ہے۔ بچے سارا دن موبائل میں ہی مگن رہتے ہیں اور پھر اس سے وہ مختلف ذہنی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جیسے سردرد، نظر کا مسئلہ ، کمر درد کی بیماری ، والدین کو چاہیے کہ بچوں کو موبائل فون سے دور رکھیں۔ (عطیہ ضیاءاللہ ، لاہور )