مکرمی ! ملک میں وبائی بیماریوں کی بہتات ہے جن کی وجہ سے ہر سال ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ۔ ان میں زیادہ تر بچے شامل ہوتے ہیں ۔ پولیو بے حد خطرناک بیماری ہے اس کی روک تھام کے لئے پورے ملک میں پولیو مہم کا آغاز ہو جانا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی دینا چاہیے۔ کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔ لاہور میں تو سیوریج میں پولیو وائرس کی پھر سے شناخت ہوئی ہے۔ جو ایک خوفناک بات ہے اس موذی مرض پر قابو پانے کےلئے پولیو مہم اور سیمینار ہوں تاکہ پولیو کا قطرہ نئی زندگی کی طرف قدم ہو اور وہ بچہ اپنے آپ کو زندگی کی دوڑ میں پیچھے نہ پائے ۔(عائشہ عثمان، لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی )
پولیو کے قطرے ، نئی زندگی
Aug 04, 2018