لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ریسلر گلین جیکب المعروف کین امریکی ریاست ٹینیسی کی کنو کاونٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔ریسلنگ کی دنیا بھی کین کی کامیابی پر کافی خوش ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے ریسلر کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ساتھی ریسلر میٹ ہارڈی نے بھی بگ ریڈ مشین کو مبارکباد دینے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا۔ لیجنڈ ریسلر انڈرٹیکر کے بھائی کا کردار نبھانے والے کین کی کامیابی پر کچھ اینیمٹڈ تصاویر بھی سامنے آئیں۔کچھ لوگوں نے تو مذاق میں یہ پیغامات کیے کہ کین میئر منتخب ہوگئے ہیں، اب اس کاو نٹی کی خیر نہیں۔مگر ایک حقیقت بھی سامنے آئی کہ 1998 میں کین آتشزدگی کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی حالت یہ ہوگئی تھی کہ بول بھی نہیں سکتے تھے مگر 2018 میں وہ میئر منتخب ہوئے۔