عمران سے ملاقات‘ نئی پاکستانی حکومت کیساتھ تعاون کرینگے : جاپانی سفیر

اسلام آباد/ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) مزید دو آزاد ارکان قومی اسمبلی اور ایک آزاد ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ گزشتہ روز گھوٹکی سے آزاد رکن قومی اسمبلی علی محمد مہر نے عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ این اے 181 سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شبیر قریشی نے بھی عمران سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی، بابر اعوان نے عمران خان کو حکومت سازی اور نیب پشاور کی جانب سے طلبی سمیت اہم آئینی و قانونی پیچیدگیوں پر بریفنگ دی۔ جاپانی سفیر نے بھی گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی۔ جاپانی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی۔ جاپانی سفیر نے کہا نومنتخب حکومت کے ساتھ تعاون اور اشتراک کریں گے جاپان ہسپتالوں، تعلیمی اداروں کی تعمیر کیلئے اشتراک کا خواہاں ہے۔ صاف پانی کے منصوبوں میں اشتراک میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ چوبیس ملین بچوں کیلئے تعلیم کے انتظامات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی ہدف ہے۔ جاپانی پارلیمان کا وفد ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ عمران خان نے جاپانی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاپان کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی اور این اے 272 سے کامیاب آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی نے وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب کے لئے پی ٹی آئی کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کرا دی۔ اسلام آباد بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے آزاد امیدوار اسلم بھوتانی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند‘ شاہ محمود قریشی‘ جہانگیر ترین‘ اسد عمر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اسلم بھوتانی نے وزیراعظم اور سپیکر کے انتخابات میں پی پی آئی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے اسلم بھوتانی کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی گئی جس پر محمد اسلم بھوتانی نے کہا کہ اس حوالے سے وہ اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں اور ساتھیوں سے مشورہ کرنے کے بعد انہیں مثبت جواب دیں گے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحرےک انصاف کے رہنماءڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب مےں حکومت بنانے کےلئے ہمارے پاس مطلوبہ اکثرےت آگئی ہے، 14 اگست سے پہلے جمہوری مراحل مکمل ہوجائےں گے فارم45جمع ہونے کے بعد گنتی کروانا قانون کے خلاف ہے وفاق مےں اتحادےوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائےں گے۔ بنی گالہ کے باہر صحافےوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور مےں14 مےں سے10 سےٹےں ن لےگ نے جےتی ہےں پھر وہاں دھاندلی کس نے کی ہے بےن الاقوامی مبصرےن کے مطابق الےکشن شفاف تھے۔ دوسری طرف عمران خان نے وزرائے اعلی اور وفاقی کابینہ کے وزرا کے ناموں کیلئے مشاورت مکمل کر لی ہے، آئندہ ایک دو روز میں اعلان کر دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آ ئندہ دو روز تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کے بعد عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان خود کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا فواد چوہدری کے ہمراہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بنانے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہو چکے ہیں، قومی اسمبلی کے 9آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں ہمارے نمبرز 185سے تجاوز کر چکے ہیں۔ جہانگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے صدر اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جلد ہی اسلام آباد میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیا ل ہوا ہے۔ مزید برآں تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے 6 نکات پر اتفاق کر لیا۔ سردار اختر مینگل نے مذاکرات میں 6 نکات پیش کئے تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے 6 نکات تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع تحریک انصاف کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بی این پی کے مطابق حکومت بلوچستان سے لاپتہ افراد کو تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔ بلوچستان حکومت سازی میں بی این پی سے مشاورت کی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام کیلئے خصوصی پیکیج فراہم کیا جائے۔

عمران/ جاپانی سفیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...