دو سرکاری ہیلی کاپٹرز کا استعمال‘ عمران خان منگل کو نیب خیبر پی کے طلب

پشاور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپی کے نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہیلی کاپٹرز کیس میں منگل 7 اگست کو طلب کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے بتایا کہ عمران خان نے 74 گھنٹے دو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیے، اس حوالے سے پوچھ گچھ کےلئے انہیں ذاتی حیثیت میں 7 اگست کو طلب کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلم بند کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے کا 2 فروری کو نوٹس لیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیویٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔
عمران نیب

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...