گردشی قرضے : نیب نے اسحاق ڈار‘ انوشہ رحمت کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی ‘ فواد حسن فواد کیخلاف انکوائری شروع

Aug 04, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار )نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ملک بھرمیں ہونے والی مبینہ بدعنوانیوں کی شکایات پرمزید19انکوائریوں اور6انوسٹی گیشنزکی منظوری دےدی ہے ۔جمعہ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت یکم اگست 2018 کو نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں دیگر فیصلوں کے علاوہ مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز ایزگارڈ نائن لمیٹڈ ایگری ٹیک کے مالکان ، ڈائریکٹرزاور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پنجاب پراونشل کو آپریٹو بینک کے مینجنگ ڈائریکٹر لیاقت درانی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر100ملین کی سرمایہ کاری کرنے کاالزام ہے۔ اجلاس نے نیلم جہلم پروجیکٹ کی انتظامیہ کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر میڈیکل کمپلیکس لاہور کے شعبہ امراض قلب کے سابق سربراہ ڈاکٹر اجمل حسن نقوی اوردیگر کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایت پر ا نکوائری کی منظوری دی۔ کمشنر اوور سیز پاکستانیزافضال بھٹی اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی تقرری، تنخواہ اور مراعات لینے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے افسران/اہلکاران، حکومت پنجاب اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ مظفر علی رانجھا سابق ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب اور دیگر کے خلاف سرکاری امور کی انجام دہی کے سلسلہ میں نیب سے عدم تعاون کی شکایت پر ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب، ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ہائی وے کے ایکس ای این /ایس ڈی او، بلڈنگ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ او ر محکمہ آبپاشی، محکمہ بلدیات اوردیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی۔ فواد حسن فوادکے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال، مبینہ بدعنوانی اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ناردرن پاور پلانٹ گجرانوالہ کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر ا نکوائری کی منظوری دی۔ سابق چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ لاہور اکرم نوید، سابق ڈائریکٹر فنانس ایرا اسلام آباد، سابق ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے لاہور اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشنز کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور مبینہ بدعنوانی کاالزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، سابق چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ سابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عکسی مفتی ، سینٹر روبینہ خالد ، میسرز کاسموس پرائیویٹ لمیٹڈ اوردیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مختلف ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام ہے۔ مبینہ طور پر گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے2013میں 480ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی قواعد و ضوابط کے بر عکس کرنے والے حکومتی عہدے داران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ اوورسیز پاکستانیز فا¶ نڈیشن کے افسران/اہلکاران، لینڈ سپلائرز، بلڈرز اور دیگر کے خلاف اوپی ایف ہاو سنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے مسز سلطان گل اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔پاکستانیوں، اوورسیز پاکستانیزاور انوسٹرز کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے رقم پاکستان سے بیرون ملک منتقل کرنے، منی لانڈرنگ اور دبئی میں1.1کھرب روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز چن ون بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف مبینہ طو پر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے اور فراڈ کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ میسرز بحریہ ٹا¶ ن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نیو مری ڈویلپمنٹ پراجکیٹ کیلئے زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ سابق صوبائی وزیر بلوچستان محمد صادق علی عمرانی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف، ثاقب احمد سومرو پی سی ایس افسر حکومت سندھ کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محمد شریف ملک ، محکمہ خواراک ضلع کشمور اور دیگر کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT)پشاور پروجیکٹ کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کی شکایات پر انکوائری کی منظوری دی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کو جڑ سے اکھاڑپھینکنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب ملک سے بدعنونی کے خاتمہ کیلئے قانون کے مطابق بلا تفریق احتساب کر رہا ہے۔ کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
نیب اجلاس

مزیدخبریں