لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز اب ہوش میں ہیں والدہ نے آنکھیں اسی روز کھولی تھیں۔ جس روز میاں صاحب پاکستان گئے تھے میری والدہ ہونٹ اور ہاتھ پاﺅں ہلا سکتی ہیں۔ لوگوں کو پہچانتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ سر کے اشارے سے ہاں، ناں میں جواب دے سکتی ہیں۔ ان کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹریٹمنٹ کے نتائج مثبت ہیں والدہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں گردن میں ٹیوب ڈالی گئی ہے ابھی میرے والد اور ہمشیرہ کے بارے میں پوچھتی ہیں کلثوم نواز زمینی حقائق سے لاعلم ہیں جس قدر ممکن ہو پریشان کئے بغیر معاملات سے آگاہ کرتے ہیں کلثوم نواز کو اتنا ہی بتاتے ہیں جس سے ان کی طبیعت بحال رہے۔
حسین نواز
والدہ ہوش میں، ہونٹ اور ہاتھ پا¶ں ہلا سکتی ہیں: حسین نواز
Aug 04, 2018