کوئٹہ (بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی نے جام کمال خان کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کر دیا۔ بی اے پی رہنما منظور کاکڑ کے مطابق میر عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف ہمارے ساتھ ہے۔ ہمارے پاس 19 ارکان موجود ہیں، دیگر جماعتوں کی حمایت کے بعد ارکان کی تعداد 29 ہو گئی۔ جام کمال نے کہا کہ ہم نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ڈپٹی سپیکر، وزراءکا اعلان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ہمیں بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ عمران نے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
جام کمال