سرگودھا (نامہ نگار) ڈویژنل صدر پیپلزپارٹی وسابق وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی ضلعی جنرل سیکرٹر ی وسابق امیدوار حلقہ این اے 92رانا جمشید خان ایڈووکیٹ پر مشتمل پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے بلاول بھٹو زردار ی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی حالیہ عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کر چکی ہے کیونکہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے نتائج بھی تبدیل کئے گئے پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے فورم پر اور پارلیمنٹ سے باہر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ پیپلز پارٹی کسی صورت بھی نظام کو عدم استحکام سے دوچار نہیں کرے گی لیکن نتائج چوری کرنے والے عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے تسنیم احمد قریشی اور رانا جمشید خان ایڈووکیٹ کو سرگودہا میں اپنے تاریخی استقبال کے حوالہ سے بھی کہا کہ سرگودہا کے شاہینوں نے میر ے تاریخی استقبال سے ثابت کیا تھا کہ سرگودہا پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اس کے باوجو د سرگودہا میں پیپلز پارٹی کو شکست ایک بڑی سازش اور دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بلاول