ایم کیو ایم معذور ہو چکی، اُسے حکومتی سہارے کی بہت ضرورت ہے: سعید غنی

Aug 04, 2018

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ کے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کومعذور جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو ابھی حکومتی سہارے کی بہت ضرورت ہے۔ایف آئی اے نے پہلے آصف زرداری کوگواہ کے طورپربلایا،بعدمیں ملزم بنادیا،زرداری گروپ آف کمپنی رجسٹرڈفرم ہے،فریال تالپورکمپنی کی ڈائریکٹرہیں،زرداری گروپ کی ڈیڑھ کروڑروپے کی صرف ایک ٹرانزیکشن ہے،یہ انتقامی کارروائی اورہماری قیادت کو دباو میں لانے کی کوشش ہے،بشیرمیمن اورنجف مرزاکے ہوتے ہوئے شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،اعلیٰ عدلیہ بشیرمیمن اورنجف مرزاکوایف آئی اے سے ہٹادے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب ختم ہونے والی ہے اس لئے انہوں نے مرکز میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا انہیں پتہ تھا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
سعید غنی

مزیدخبریں