نئی دہلی: مسلمان نوجوان پر تشدد اور زبردستی داڑھی منڈوانے کی ویڈیو جاری

نئی دہلی(اے پی پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گرو گرام میں تین افراد نے ایک مسلمان نوجوان کو پاکستانی قرار دیتے ہوئے زبردستی اس کی داڑھی منڈوادی، اس پر تشدد کیا اور اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ جعفرالدین سبزی لینے کھنڈسہ منڈی گیا اور یہاں حجامت کے لئے ایک باربر شاپ پر موجود تھا کہ اس دوران دو اوباش افراد گوراو اور نتن کمار کے ہتھے چڑھ گیا۔انہوں نے جعفرالدین کو داڑھی منڈوا دینے کو کہا اور انکار پر اسے پکڑ کر اس پر تشدد کیا اور چاقو نکال کر باربر سے زبردستی جعفرالدین کی داڑھی منڈوا دی۔ ملزمان نے اس دوران وڈیو بھی بنائی اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہےؒ
مسلمان داڑھی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...