راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاو ید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مالدیپ کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔
آرمی چیف / ملاقات