راولپنڈی/ٹیکسلا (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ روز حلقہ این اے 59 اور63کا دورہ کیا اور رنیال اور چکری میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ حلقے میں آمد کے موقع پر شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نہایت جذباتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔ اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیکشن مہم کے دوران جس جوش و خروش سے عوام نے انکا ساتھ دیا اس پر وہ تہہ دل سے اپنے حلقے کے عوام کے شکر گزار ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا اور واہ کا دورہ بھی کیا اور این اے 63کے عوامی نمائندگان اور مقامی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔چودھری نثار نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ملک کے حالات اچھے نہیں‘ مہنگائی کا طوفان نظر آرہا ہے، کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ابھی کوئی فیصلہ کیا ہے، کوئی سیاسی پیغام رسانی نہیں ہو رہی‘ سلام کا جواب دینے کا مقصد یہ نہیں کوئی پیغام رسانی ہو رہی ہے۔ایک مضبوط اپوزیشن ہے اور دھاندلی کا شور ہے۔ امریکہ آئی ایم ایف کو ڈکٹیشن دے رہا ہے‘ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
نثار