لاہور (اپنے نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کیخلاف دائر دیگر تمام مقدمات کا فیصلہ آج سنائے گی۔ عدالت نے عمران علی کیخلاف تمام مقدمات کو یکجا کر رکھا ہے۔ مجرم کیخلاف فیصلہ آج کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد سائیں گے۔ کوٹ لکھپت جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
زینب قتل کیس کے مرکزی مجرم عمران علی کیخلاف مقدمات کا فیصلہ آج ہو گا
Aug 04, 2018