اسلام آباد (اے پی پی) عالمی درجہ حرارت میں اضافہ سے ترقی پذیر اور غریب ممالک کی معیشتیں سکڑنے سے سالانہ اربوں ڈالر کے نقصانات کا خدشہ ہے۔ رسک کنسلٹینسی و رسک میپل کرافٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث غریب ممالک کی معیشت کے زراعت، کان کنی، تیل و گیس اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ جات کو آئندہ 30 سال کے دوران شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔