نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا بیان مہنگا پڑ گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارت کی انتہا پسند جماعت شو سینا نے سابق بھارتی کرکٹر کو ملک کا بڑا غدار قرار دے دیا ، بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنے ہی لیجنڈری کرکٹر کو غدار قرار دے دیا۔ سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اور آرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔