لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما صفدر علی بٹ نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے عوام اس استحصالی اور اقربا پروری نظام کو سمندر برد ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تحریک انصاف نے بائیس سال اس نظام کے خلاف جنگ لڑی انشااللہ ایوان اقتدار سے لے کر نیچے تک سرکاری محکموں میں کفایت شعاری اور شاہ خرچیوں سے پاک نظام متعارف کروائیں گے آنے والا دور ملک وقوم کو روشن مستقبل کی شاہراہ پر گامزن کردے گا ۔