لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما عبدالکریم میو کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما غلام قادری لغاری کے اعزاز میں استقبالہ دیا گیا۔ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حاجی اللہ رکھا بھٹی، غلام حسین کھوکھر، جاوید عبدالکریم خالد بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منفی ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں موجودہ الیکشن دھاندلی کی بدترین مثال ہیں۔ امیدواروں کو آئین حق حاصل ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کروا سکیں۔ لیکن پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مخالف امیداروں کو کامیاب کروانے کی خاطر پیپلز پارٹی کے امیداوروں کے ہزاروں کی تعداد میں ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا۔ کراچی میں آج دن تک پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے مہر لگے بیلٹ پیپرز مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے والوں کے خلاف تو سوموٹو ایکشن لیا جاتا ہے لیکن 21 ارب روپے کی لاگت سے بنے ہوئے RTS سسٹم کی ناکامی اور قومی خزانے کے نقصان پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے افسران نے اربوں روپے قومی خزانے کے تبادہ کر دیئے۔
پیپلزپارٹی کو منفی ہتھکنڈوں سے شکست نہیں دی جا سکتی: نصیر احمد
Aug 04, 2018