پشاور (اے پی پی)پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ اس وقت صوبے کے تمام اضلاع میں ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد کیسز زیر التوا ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کی کارکردگی رپورٹ کی متعلق بریفنگ دیتے ہوئے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین نے کہا کہ 2017 کی نسبت 2018 میں زیر التوا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جس کے لیے نظام میں جدت لاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ضلعی عدالت مہینے میں دس بڑے کیسز کے فیصلے کرے گی۔ رجسٹرار نے بتایا کہ صوبے میں نئے شامل ہونے والے قبائلی اضلاع کے جوڈیشل آفیسرز کی تعیناتی کے لیے ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اب فیصلے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔ ایڈیشنل سیشن اور سول ججز کی تعیناتی کے ساتھ سسٹم میں جدت لانے کے اسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔
خیبر پی کے میں ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد کیسز زیر التوا ہیں: رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ
Aug 04, 2018