لاہور میں 7 ماہ کے دوران 51 ہزار 815 جرائم رپورٹ ہوئے: پولیس

لاہور (صباح نیوز)لاہور میں رواں سال کے پہلے 7ماہ میں 51ہزار 815جرائم رپورٹ ہوئے،پولیس کے مطابق اس دوران لاہور سے ساڑھے 3ہزار گاڑیاں چھین لی گئیں، مارچ کے مہینے میں جرائم کا گراف آسمان کو چھوتا رہا۔لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق جنوری سے جولائی تک مختلف نوعیت کے 51ہزار 815 جرائم رپورٹ ہوئے، 2018کے پہلے 7ماہ کے دوران 3ہزار 558 گاڑیاں چھین لی گئیں۔رواں سال کے ان 7ماہ میں 244افراد قتل ہوئے، اقدام قتل کے 409، اغوا کے 5اور اجتماعی زیادتی کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہشت گردی کے 30اور ڈکیتی کے 22 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...