توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کا ضیاع روکنا ہوگا: این ای ای سی اے

اسلام آباد (اے پی پی) بجلی کے ایک یونٹ کے ضیاع کو روکنا تین یونٹس پیدا کرنے سے بہتر ہے۔ نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (این ای ای سی اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بجلی کا ضیاع ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ بڑھتا ہے بلکہ توانائی کی قلت کے مسائل میں بھی شدت پیدا ہوتی ہے۔ این ای ای سی اے کے منسلک اسد محمود نے کہا ہے کہ ضائع ہونے والی بجلی کے ایک یونٹ کو محفوظ بنا کر سالانہ 500 تا ایک ہزار میگاواٹ کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بچت اور ضیاع کو روک کر قومی خزانے پر زرمبادلہ کے بوجھ کو بھی ایک ارب ڈالر سالانہ تک کم کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...