اوٹاوا (اے پی پی) ایک نئی طبی سائنسی تحقیق میں کہا گیاہے کہ آلو اور چاول کی نسبت دالیں صحت کے لیے زیادہ مفید ہیں۔کینیڈا کی گلیو یونیوسٹی کے زیراہتمام کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالوں میں چاول اور آلو کی نسبت شوگر کی بہت کم مقدار پائی جاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دالیں چاولوں اور آلو کی نسبت خون میں گلوکوز کی 20 فی صد کم مقدار شامل کرتی ہیں۔خاتون پروفیسر الیسن ڈونکان کا کہنا ہے کہ اپنی کھانے کی پلیٹ میں نصف مقدار دالوں کی شامل کرلیں تو اس کے نتیجے میں آپ کے جسم میں کاربوہائیڈ ریٹ کا تناسب بہتر ہوجائے گا۔
آلو اور چاول کی نسبت دالیں صحت کے لئے زیادہ مفید ہیں،طبی ماہرین
Aug 04, 2018