صنعائ(این این آئی)یمن کی قومی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے شمالی صوبے صعدہ سے سعودی عرب کی جانب جانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیا ۔یمنی فوج گذشتہ چند روز سے صعدہ کے نزدیک واقع ضلع باقم کے ارد گرد پہاڑی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف جنگ آزما ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمنی فوج نے اس ضلع کے داخلی راستے پر واقع ایک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے اور حوثیوں کو لڑائی میں بھاری جانی نقصان پہنچایا ۔ذرائع کے مطابق 22حوثی جنگجو اس جنگ میں مارے گئے ۔ادھر یمن کے مغربی ساحلی علاقے میں بھی عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا بھاری جانی نقصان ہوا اور13باغیوںں کو ٹھکانے لگایاگیا۔عر ب اتحاد کے لڑاکا طیارے نے حجہ گورنری میں واقع ضلع عبس میں ایک تربیتی کیمپ پر بمباری کی ۔الحدیدہ شہر سے مشرق میں بھی حوثیوں کے ایک فوجی کیمپ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا اور وہاں ان کا ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا،مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق الحدیدہ کی بندرگاہ کے مغربی جانب عرب اتحاد کے جنگی بحری جہاز وںنے حوثیوں کے زیر استعمال ایک زیر تعمیر عمارت پر بھی بمباری کی ہے۔حوثیوں نے اس کو ایک فوجی اڈے میں تبدیل کردیا اور وہاں اپنے جنگجو تعینات کررکھے ہیں ۔
یمنی فوج کا صعدہ سعودی عرب جانیوالی شاہراہ پر کنٹرول ،39جنگجو ہلاک
Aug 04, 2018