شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت چھ ماہ سے زائد سے نہیں چل پائے گی مضبوط اپوزیشن کوئی ،غیر ملکی ایجنڈا ملک وقوم پر مسلط نہیں ہونے دے گی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر نواز شریف جیل میں رکھ کر کس ایجنڈے پر عمل کیاجارہا ہے اپوزیشن کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے نیک شگون ہے ہم کسی بھی صورت میں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے مگر جمہوریت کے نام پر کوئی خفیہ ڈیل بھی نہیں ہونے دینگے نواز لیگ ماضی کی تمام سیاسی تلخیوں کو بھلا کر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر اپنا تاریخی کردارادا کرنے کیلئے میدان آچکی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ونڈالہ دیا ل شاہ ،رچنا ٹائون ،امامیہ کالونی ،فیروزوالہ میں اظہار تشکر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم ملک ،سید محمدمعمر حسنی رسول سمیت دیگر موجودتھے انہوںنے کہاکہ حالیہ انتخابات میں جس طرح پی ٹی آئی کو کامیاب کروانے کیلئے خفیہ کوششیں کی گئیںاس کے نتائج بڑے بھیانک برآمد ہونگے نواز لیگ کے ووٹ بینک کو توڑنےاور تقسیم کرنے کیلئے جو کچھ کیا گیا وہ پوری قوم کے سامنے ہے ۔