ایم ڈی اے نے غیر قانونی اقدامات کو تحفط دینے کیلئے 17سڑکیں کمرشل قراردادیں

ملتان (نمائندہ خصوصی) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی نے اپنے زیر کنٹرول ایریا میں 17 سڑکیں کمرشل قرار دینے کی منظوری دے دی ہے ان میں ایل ایم کیو روڈ‘ وہاڑی روڈ‘ ملتان بائی پاس روڈ‘ بہاول پور روڈ‘ ملتان پبلک سکول روڈ‘ ایم اے جناح روڈ‘ ناردرن بائی پاس روڈ‘ سدرن بائی پاس و دیگر سڑکیں شامل ہیں بتایا گیا ہے پہلے یہ روڈ سکنی روٹس میں شامل ہے ان روڈ پر کمرشل تعمیرات پر ایم ڈی اے نے پابندی عائد کر رکھی تھی ‘ عملی طور پر ایم ڈی اے کے آفسران کی مبینہ ملی بھگت سے ان سڑکوں پر کمرشل تعمیرات کھڑی کردیں گئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اب ایم ڈی اے اپنے نام غیر قانونی اقدامات کو تحفظ دیتے ہوئے ان سڑکوں کو کمرشل قراردیا ہے بتایا گیا ہے نادرن بائی پاس سے ہیڈ محمد والا‘ چونگی نمبر 9 سے بی سی جی چوک‘ ایل ایم کیو روڈ سے پرانا شجاع آباد‘ ڈبل پھاٹک سے وہاڑی چوک‘ سدرن بائی پاس اور بابر چوک‘ چوک کمہاراں تا جنرل بس سٹینڈ ‘ بہاول پور چوک اور ای ڈی اے بھی شامل ہیں۔ اسی طرح بوسن روڈ تا ملتان پبلک سکول کو بھی کمرشل قراردے دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن